Friday, April 19, 2024

وکلا دھمکیاں دے رہے ہیں ، لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کی پریس کانفرنس

وکلا دھمکیاں دے رہے ہیں ، لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کی پریس کانفرنس
September 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) فیروزوالا میں وکیل کے تشدد کی شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ پہلی بار میڈیا کے سامنے پیش ہو گئی۔ فیروز والا کی کانسٹیبل فائزہ نے ایم پی اے عظمی کاردار اور ایم پی اے مسرت چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے علم میں نہیں تھا کہ میری ہتھکڑی والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے گی۔ متعلقہ وکیل نے مجھے پاؤں سے ٹھوکر مار کر میری عزت نفس مجروح کی۔ پریس کانفرنس میں فائزہ نواز کا کہنا تھا وکلا دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی کردار کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا استعفیٰ نہیں دیا، پولیس کے محکمے کے ساتھ ہوں۔ ایم پی اے مسرت چیمہ نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب قوم کی بیٹوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی بھی بیٹی، بہن اور ماں کسی بھی قسم کے تحفظات کا شکار نہ ہو۔ ایم پی اے عظمی کاردار کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں فائزہ کو تھپڑ ورکنگ کلاس خواتین پر تھپڑ ہے۔ حکومتی ارکنان صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم خواتین کی عزت کرتے ہیں اور انھیں ایمپاور کرنا چاہتے ہیں۔