Saturday, April 20, 2024

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عادل زمان کراچی میں موجود ہونیکا انکشاف

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عادل زمان کراچی میں موجود ہونیکا انکشاف
September 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں رقم کے لین دین پرقتل کئے جانے والے اینکر مرید عباس اور دوست خضر حیات قتل کیس  کے اہم ملزم  عادل زمان کو کراچی میں موجودہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا ، ملزم سوشل میڈیا پربھی متحرک ہےاورجائیدادیں بھی فروخت کررہاہے۔ اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں ملزم   عاطف زمان کا بھائی عادل زمان کراچی  میں موجود ہے ،لیکن پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا۔ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولیس ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ، ذرائع کےمطابق پولیس نے ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ ملزم عادل زمان مسلسل سوشل میڈیا استعمال کررہا ہے ، ملزم نے چند دن پہلے فیس بک کور فوٹو بھی تبدیل کیا، ذرائع کےمطابق ملزم عادل زمان اپنے والدکے ساتھ ملکر کراچی میں جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ عادل زمان نے مرید عباس کے قتل کے بعد مہران ٹاؤن اور بحریہ ٹاون میں پلاٹس فروخت کئے ، ذرائع کےمطابق ملزم عادل زمان کشمیر کالونی میں واقع گھر کو فروخت کرنے کے لیے سرگرم ہے۔