Saturday, April 20, 2024

24 ہزار ارب روپے قرض کی انکوائری رپورٹ کمیشن کو واپس بھجوا دی گئی ، ذرائع

24 ہزار ارب روپے قرض کی انکوائری رپورٹ کمیشن کو واپس بھجوا دی گئی ، ذرائع
August 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) 24 ہزار ارب روپے قرض کی انکوائری رپورٹ کمیشن کو واپس بھجوا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے رپورٹ سے متعلق مزید سوالات اور ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا۔ عمران خان رپورٹ کی بنیاد پر نیب تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2008 سے 2018 کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں 1 ہزار ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔ اورنج لائن ٹرین، بی آرٹی پشاور بس سمیت 1 ہزار سے زائد منصوبوں کی انکوائری کی گئی۔ اکنامک افئیر ڈویژن، وزارت خزانہ سمیت مختلف اعلی حکام پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ کئی منصوبوں میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کک بیکس کی نشاندہی بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کی سفارش ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر کی سربراہی میں قائم کمیشن نے 11 ماہ انکوائری کی۔ کمیشن میں نیب، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی،ایف آئی اے سمیت 11 ادارے شامل تھے۔ 2 ہزار 400 ارب روپے کے قرض میں منظور نظر افراد کو نوازنے کی انکوائری بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے ذریعے ترمیمی رپورٹ جلد پبلک کی جائے گی۔