Saturday, April 27, 2024

24 گھنٹے میں 5700 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا

24 گھنٹے میں 5700 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا
June 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ٹڈی دل نے ملک کے 52 اضلاع میں تباہی مچا دی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 5700 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دو ،سندھ کے سات ،بلوچستان کے تینتیس جبکہ خیبر پختونخواہ میں دس اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں ۔ ان علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 1124 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 28 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ 5700 ہیکٹر رقبہ کا  ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 3700 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 1200 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 700 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 7 ہزار 800 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ ٹڈی کے مؤثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے کے علاوہ غیر روایتی طریقوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔