Wednesday, May 1, 2024

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 57 اموات ، جاں بحق مریضوں کی تعداد 1317 ہو گئی

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 57 اموات ، جاں بحق مریضوں کی تعداد 1317 ہو گئی
May 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے حملے بڑھنے لگے۔ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 57 اموات ہوئیں۔ جاں بحق مریضوں کی مجموعی تعداد 1317 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 25 ہزار 309 کیسز ، پنجاب میں 22 ہزار 964، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928 ، گلگت بلتستان میں 658، اسلام آباد میں 2 ہزار 100 اور آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ایک ہزار 317 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 432 اموات ، سندھ میں 396، پنجاب 410، گلگت بلتستان 9، بلوچستان میں 43 افراد اور اسلام آباد میں 22 ، آزاد کشمیر میں 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 496 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 لاکھ 20 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 931 ٹیسٹ کیے گئے۔