Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

24 اپریل کو کوئی دھرنا نہیں دیا جا رہا، حکومت ہٹ دهرمی پر قائم رہی تو رائیونڈ دھرنا آخری آپشن ہے: شاہ محمود قریشی

24 اپریل کو کوئی دھرنا نہیں دیا جا رہا، حکومت ہٹ دهرمی پر قائم رہی تو رائیونڈ دھرنا آخری آپشن ہے: شاہ محمود قریشی
April 15, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آفتاب شیرپاؤ سے ملاقات، پاناما لیکس کے حوالے سے دونوں سیاسی جماعتوں نے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے پر اتفاق کر لیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ رائیونڈ دھرنا آخری آپشن ہے۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کے لیے تحریک انصاف کے وفد نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں آفتاب شیرپائو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو کوئی دھرنا نہیں دیا جا رہا۔ حکومت ہٹ دهرمی پر قائم رہی تو رائیونڈ دھرنا آخری آپشن ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے علاوہ کوئی کمیشن قبول نہیں۔ آفتاب شیرپائو کا کہنا تھا کہ غیرجانبدار کمیشن چیف جسٹس کی سربراہی میں بنایا جائے، کرپشن کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہیں۔ مکمل تحقیق ہونی چاہئیں تا کہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے. شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت ہماری جدوجہد کو جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا تاثر دے رہی ہے۔ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں کسی کو قائل نہیں کر سکے۔