Friday, May 10, 2024

23مارچ سے ریلوے میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے، شیخ رشید

23مارچ سے ریلوے میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے، شیخ رشید
February 1, 2019
  راولپنڈی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ سے ریلوے میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے راولپنڈی اسٹیشن پرکلین، گرین اور خوش اخلاق ریلوے مہم کا افتتاح کر دیا۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضرورت پڑی تو ہیلی کاپٹر سے ٹرینوں کا معائنہ کروں گا۔ نان سٹاپ ٹرینیں جناح ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس بھی جلد شروع کی جائیں گی۔ شیخ رشید نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب ایک نہیں دو  پی اے سی ہونگی ، ملزم کیسے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں جا سکتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑے ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری ڈیل کے بعد ڈھیل چاہتےہیں جو کسی صورت نہیں ملے گی۔ انکا ٹوپی ڈرامہ میں ایکسپوز کرتا رہوں گا۔ انھوں نے بتایا نالہ لئی پر وزیراعلیٰ نے احکامات صادر فرما دیئےہیں۔ یکم مارچ کو افتتاح کر دیا جائے گا۔