Friday, April 26, 2024

قائد اعظم ؒ کا 71 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

قائد اعظم ؒ کا 71 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے
September 11, 2019
کراچی ( ویب ڈیسک ) بانی پاکستان و بابائے قوم  قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 71 واں یوم وفات آج  عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔  مزار قائدؒ پر  مسلح افواج  کے جوان وافسران ،  سیاسی رہنما اور عام عوام حاضری دیں گے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح 11ستمبر 1948 کو  پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے  ایک سال اور  ایک ماہ بعد وفات پا گئے تھے ، انہیں  ان کے آبائی شہر کراچی میں  سپرد خاک کیا گیا ، قوم آج ان کا 71 واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منارہی ہے ۔ اس موقع پر  سرکاری طور پر اور نجی طور پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ  ان تقریب میں  محمد علی جناحؒ کی  پاکستان کے لئے دن رات کوششوں اور دشمن  کی عیاری سے نبرد آزما ہونے اور پاکستان کے قیام میں آنے  کے واقعات پر روشنی ڈالی جائے ۔ مزار قائد پر مسلح افواج اور سیاسی نمائندے حاضری دیں گے جب کہ عام لوگ بھی فاتحہ خوانی کے لئے  قائد کی قبر پر  پہنچیں گے ۔ ملک بھر میں سیمینارز،مذاکرے ،جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔بانی پاکستان ؒ25دسمبر 1876ء کو وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئے اور 11ستمبر 1948ء کو وفات پا ئی ۔