Friday, April 26, 2024

پاکستان میں کھیلنے سے انکار،سری لنکن بورڈ کا کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن

پاکستان میں کھیلنے سے انکار،سری لنکن بورڈ کا کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن
September 10, 2019
کولمبو (92 نیوز)  سری  لنکن پلیئرز  کے ایکشن پر سری لنکن بورڈ نے ری ایکشن دے دیا ،  تشاراپریرا اور ڈکویلا کو پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرنا مہنگا پڑ گیا، سری لنکن بورڈ نے تشارا پریرا  کو کیربئین لیگ سے واپس بلا لیا اور ڈکویلا کو سی پی ایل میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ دورہ پاکستان سے انکار  پر ایکشن لیتے ہوئے سری لنکن بورڈ نے  کربیئین لیگ میں مصروف  تشاراپریرا کو وطن واپس بلا یا لیا اور  نیروشن ڈکویلا کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ سری لنکن بورڈ  کے چیف  ایگزیکٹوایشلے ڈسلوا نے کہا کھلاڑیوں کے پاکستان میں نہ کھیلنے سے مایوسی ہوئی ہے،ٹیم کی مصروفیات کے دوران کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے،تشارا پریرا کو 15ستمبر کو وطن واپس بلالیا گیا ہے۔ گزشتہ روز 10سری لنکن کرکٹرز کےپاکستان میں کھیلنے سے انکار کرنے پر پاکستان کے وزیر فواد چودھری نے کہا سری لنکن  کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس وجہ پلیئرز نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  تین ون ڈے سیریزکا آغاز 27ستمبر کو کراچی میں اور  ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 5اکتوبر کو لاہور میں ہو گا ۔