Friday, March 29, 2024

راولپنڈی، 24 گھنٹوں میں مزید 94 شہری ڈینگی کا شکار

راولپنڈی، 24 گھنٹوں میں مزید 94 شہری ڈینگی کا شکار
September 8, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 94 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔ مجموعی طور پر مرض کا شکار افراد کی تعداد 1374 ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کی زیادہ تر تعداد ہولی فیملی، بینظیر اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈینگی کا مرض راولپنڈی کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں سر اٹھا رہا ہے جس پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کراچی میں گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران 40 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی۔ کراچی میں بارشوں کے بعد اسپرے نہ ہونے اور کچرے کے ڈھیر لگنے سے ڈینگی بخار نے وبائی صورت اختیار کی جبکہ اسلام آباد میں اس وقت 1500 کے قریب افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔