Thursday, April 18, 2024

منشیات برآمدگی کیس،جج کی عدم موجودگی پر رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

منشیات برآمدگی کیس،جج کی عدم موجودگی پر رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
September 7, 2019
لاہور (92 نیوز) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کی عدم دستیابی پر انکے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک مزید توسیع کردی گئی۔ رانا ثناءاللہ اور انکے خلاف مقدمے میں شریک ملزموں کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خصوصی عدالت کے جج مسعود ارشد کی تبدیلی کے باعث مقدمے پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی اور جوڈیشل ریمانڈ میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی  گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک سالہ دور حکومت میں انتقام کی سیاست کی یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ رانا ثناءاللہ کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔