Thursday, April 18, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، تین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، تین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
September 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز، انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دیدی گئی ۔ نیب اعلامیہ کے مطابق شرجیل میمن کے خلاف نیا ریفرنس دائر کرنے ، فواد حسن فواد کے خلاف پورٹ قاسم اتھارٹی معاملہ کی انکوائری کی منظوری جبکہ سیلز اور اِنکم ٹیکس کے معاملات پر تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور اور ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں ، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے گزشتہ 22 ماہ میں 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے جبکہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے نیب دفاتر میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔