Thursday, April 25, 2024

تمام اسپتال سرکاری ہی رہیں گے ، وزیراعظم

تمام اسپتال سرکاری ہی رہیں گے ، وزیراعظم
September 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کی افواہوں کو مسترد کردیا، کہا کہ تمام اسپتال  سرکاری ہی رہیں گے  ، ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں ، اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے ،پبلک سیکٹر اسپتالوں کے انتظامی امور اور مریضوں کیلئے طبی سہولیات بہتر ہونگی۔ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے حکومتی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ،  وزیراعظم عمران خان میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن  آرڈیننس کی حمایت میں میدان میں آگئے  اور کہا کہ  ایم ٹی آئی آرڈیننس نجکاری نہیں اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے ، تمام اسپتال سرکاری ہی رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  ایم ٹی آئی آرڈیننس اسپتالوں میں نظم و نسق کا نظام جدید اور بہتر بنانے کیلئے لایا گیا ہے ،تمام اسپتال سرکاری ہی رہیں گے  ،اصلاحات سے انتظامی امور بہتر ہوں گے ،جس سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ملیں گی۔ وزیراعظم  نے سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کی جھوٹی افواہوں کو ٹویٹ کے ذریعے مسترد کردیا ہے جبکہ دوسری جانب  ایم ٹی آئی آرڈیننس  کے خلاف پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل تنظیموں نے بھر پور احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔