Thursday, March 28, 2024

سعودی فوج یمن کے علاقے شبوۃ گو رنری میں داخل ہو گئی

سعودی فوج یمن کے علاقے شبوۃ گو رنری میں داخل ہو گئی
September 4, 2019
صنعا ( 92 نیوز)یمن میں آئینی حکومت کی حامی عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی فوج  شبوۃ گورنری میں داخل ہوگئی ہے تاکہ وہاں پرآئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان کشیدگی ختم کرکے فریقین میں جنگ بندی کرائی جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ اتحادی فوج نے گز شتہ روز ز یمن کی سرحد کے نزدیک فضا میں تین بیلسٹک میزائل مار گرائے ہیں جبکہ ایک ڈرون طیارہ بھی ما رگر ایا گیا ۔ ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کرنل المالکی نے کہا کہ یمن کے تمام متحارب فریق جنگ بندی کی دعوت پر عرب اتحاد کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔اس موقع پر عرب اتحاد کے ترجمان نے حوثی ملیشیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں، ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی تفصیلات پیش کیں ۔ کرنل المالکی نے مزید کہا کہ ڈرون طیارہ یمن کے صوبے عمران میں حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔ علا وہ ازیں سعودی اتحاد نے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع جنوبی شہر نجران کی فضا میں تین بیلسٹک میزائل مار گرائے ۔