Saturday, April 27, 2024

اوآئی سی ہیومن رائٹس کمیشن کا مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوپر اظہارتشویش

اوآئی سی ہیومن رائٹس کمیشن کا مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوپر اظہارتشویش
September 4, 2019
جدہ(92نیوزرپورٹ)اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی )کے ہیومن رائٹس کمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو پر تشویش  کا اظہار کیا ہے ۔ اوآئی سی ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرکوسب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا۔ بھارتی فورسزنے 5ہزارسے زائدکشمیریوں کوغیرقانونی طورپرمحصورکررکھاہے ۔ مقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادت کوبغیرکسی قانون کے قید کر رکھاہے  ، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام کومعطل کررکھاہے ۔ صحافیوں،انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں کوجھوٹے الزامات پر گرفتارکیاجارہاہے ۔بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کو انسانی حقوق سے بری طرح محروم رکھاجارہاہے ۔کشمیریوں کے حقوق کی پامالی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔