Friday, April 26, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا
September 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔ حافظ آباد سے لاہور واپسی پر  ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ  کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری طیارے میں اسلام آباد پہنچے تھے۔ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن  وے سے اتر گیا تھا اور حادثے کا شکار ہونے سےبال بال بچ گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق واقع بے نظیر ائیرپورٹ پر پیش آیا تھا ۔