Friday, March 29, 2024

میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کر دیا

میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کر دیا
August 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کردیا۔ انہوں نے کہا مصطفیٰ کمال انتہائی بدتمیز شخص ہیں، اس قابل نہیں کہ ان سے ملا بھی جائے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے گذشتہ روز مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج لگایا تھا اور آج معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ مصطفی کمال بدتمیزآدمی ہیں، کام کےبجائے سیاست چمکا رہے ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے مسائل کا نیک نیتی سے حل چاہتے ہیں لیکن سندھ حکومت وسائل نہیں دے رہی۔ کراچی میں بارشوں کے بعد صفائی، ستھرائی نہ ہونے پر مکھیوں، مچھروں کی بھرمار ہے، جس کے باعث جہاں شہریوں کا جینا محال ہوگیا، وہیں بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ جیالی سرکار اور مئیر کراچی کی ناقص کارکردگی عذاب بن گئی۔ گندگی اور غلاظت کے سبب مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔