Friday, March 29, 2024

عوامی کالونی میں پولیس مقابلہ ، تین ملزم گرفتار

عوامی کالونی میں پولیس مقابلہ ، تین ملزم گرفتار
August 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی عوامی کالونی  میں پولیس مقابلے میں   لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ، ملزموں سے  اسلحہ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے کارروائیاں کیں۔ابراہیم حیدر ی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ محمود آباد سے دو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کیا گیا ۔ عوامی کالونی میں مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے تین کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ عوامی  کالونی کے قریب مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت تین ملزم گرفتار کر لیے گئے۔گرفتار ملزموں میں محمد عرفان عرف موسی، جواد عرف جنید پٹھان اور کاشف شامل ہیں۔ ملزموں نے قتل،اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور 200 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ جمع کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے علی اکبر شاہ گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا گیا،جس  کے دوران مخصوص مقامات اورمشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے مشتبہ افراد کے کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی۔ ادھر محمود آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزم گرفتارکر کے بھاری مقدار میں منشیات اور  اسلحہ برآمد کرلیا۔