Tuesday, April 23, 2024

صفائی مہم صرف ٹویٹر پر چل رہی ہے ، سعید غنی

صفائی مہم صرف ٹویٹر پر چل رہی ہے ، سعید غنی
August 21, 2019
کراچی  ( 92 نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات سعیدغنی میئر کراچی اور علی زیدی پربرس پڑے،کہاکہ صفائی مہم صرف ٹویٹر  پرچل رہی ہے،نالوں کاکچراسڑکوں اورپارکوں میں پھینکاجارہاہے،بتایاکہ سندھ حکومت کراچی میں 115ارب روپے لگانےجارہی ہے ۔ سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب نے کہاکہ وسیم اخترکو فوٹو سیشن کےعلاوہ کچھ نہیں آتا۔ کراچی میں ہرجگہ کچرا ہی کچرا ہے  جس پر شہری اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں ۔وزیراطلاعات سندھ نےوسیم اختراور علی زیدی پر تنقید کےتیر چلائے اور کہاکہ صفائی مہم ٹویٹر پرچل رہی ہے ، سعید غنی نے کہاکہ میئرکراچی سندھ حکومت کو ٹیکس دینےسے منع کررہے ہیں جبکہ یہی سندھ حکومت کراچی میں 115ارب روپے لگانے جارہی ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نےبھی وسیم اخترکو تنقید کانشانہ بنایا اور کہاکہ میئرکراچی شہر کے مسائل حل نہیں کرسکتے ، سندھ حکومت خودیہ ذمہ اٹھائے گی ، یہ بھی کہاکہ میئر کراچی کو فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کاسب سےبڑا شہر ہے ، کوئی چاہ کربھی کراچی کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔