Friday, April 19, 2024

نیو یارک ٹائمز نے مودی حکومت کی گھناؤنی سازش بے نقاب کردی

نیو یارک ٹائمز نے مودی حکومت کی گھناؤنی سازش بے نقاب کردی
August 19, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز  نے مودی حکومت کا انتہاپسند چہرہ پھر بے نقاب کردیا ، اخبار کے مطابق بھارت سے اقلیتوں کو نکالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، 40 لاکھ غیرہندو افراد کو تارکین وطن قرار دیا جاسکتا ہے جن میں  اکثریت مسلمانوں کی ہے ، مذہب کی تبدیلی کےخلاف بھی بل جلد پیش کیا جائےگا ، آسام میں مودی کے مخالفین کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارت نے تارکین وطن کیلئے بڑا حراستی مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا جس سے  مسلمان خوف کا شکار ہونے لگے ہیں ،تارکین وطن کے نام پر پکڑدھکڑ کا سلسلہ ریاست آسام میں جاری ہے جہاں اب تک سیکڑوں گرفتاریاں کی جاچکی ہیں، جن میں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ صرف مسلم اکثریت ہونے کی وجہ سے کیا گیا، اس فیصلے میں مقامی قیادت سے مشاورت تک نہیں کی گئی۔ نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ بھارت کے اس وزیراعظم کی سیاسی جڑیں ہندو قوم پرست تحریک سے جڑی ہوئی ہیں، بی جے پی حکومت مذہب کی تبدیلی کے خلاف بل بھی جلد پیش کرنے جارہی ہے۔