Thursday, April 25, 2024

مرید عباس قتل کیس ، پراسیکیوشن نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی منظوری دیدی

مرید عباس قتل کیس ، پراسیکیوشن نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی منظوری دیدی
August 16, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ پراسیکیوشن نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی منظوری دیدی۔ پولیس نے جمع کروائے گئے چالان میں بتایا کہ مقدمے میں چار عینی شاہد گواہوں کے ساتھ 35 گواہ شامل ہیں۔ چالان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم عاطف زمان نے مرید عباس پر چار اور خضر حیات پر تین گولیاں چلائیں۔ یہ بھی بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے خول میچ کر گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عاطف زمان نے منصوبہ بندی کے تحت مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کیا جس سے معاشرے میں خوف وہراس پھیلا۔ عدالت نے کیس کا چالان متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔