Wednesday, April 24, 2024

73واں یوم آزادی، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا

73واں یوم آزادی، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا
August 14, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں73 ویں یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی دی گئی اور ملکی ترقی و سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں  اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر  اللہ اکبر کے  نعرے لگائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت  لاہور میں بھی اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔  یوم آزادی  73واں یوم آزادی  دن  آغاز  توپوں  کراچی میں پاک بحریہ  کے سینیٹر پی این ایس بہادر میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ پشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی  پیش کی۔ کوئٹہ میں بھی  اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ ملک بھر کی مساجد میں قومی سلامتی، خوشحالی  اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ شہریوں نے  کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی۔