Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں عیدالاضحی کا دوسرا روز،سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ آج بھی جاری

ملک بھر میں عیدالاضحی کا دوسرا روز،سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ آج بھی جاری
August 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا دوسرا روز ہے ، سنت ابراہیمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جو کل قربانی نہیں کرسکے انہوں نے آج چھریاں سنبھال لی ہیں جبکہ کل کے مہمان آج میزبان بنیں گے ،بچے بھی خوب انجوائے کرنے میں ہیں مصروف ہیں۔ بڑی عید کی بڑی خوشیاں،ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز ہے اور آج بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے،جو لوگ قصائی نہ ملنے یا کسی اور وجہ سے پہلے روز قربانی نہ کرسکے  انہوں نے آج قربانی کا فریضہ ادا کیا۔ عید ہو یا کوئی بھی اور تہوار،دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں تو لازمی ہوتی ہیں،کل  جو بنے تھے مہمان،آج بن گئے میزبان،قربانی کے گوشت پر رشتہ داروں اور دوستوں کی دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گھروں میں خصوصی پکوان تیار ہورہے ہیں اور بچہ پارٹی نے اپنے بڑوں کو لے کر پارکوں کا رخ کرلیا ہے  ،گوشت سے بنے پکوانوں کے ساتھ ساتھ کولڈ ڈرنکس اور آئس کریم کا دور بھی چل رہا ہے۔ عیدالاضحیٰ قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے،کوئی بھی شخص سنت ابراہیمی کی ادائیگی تین روز کے دوران کرسکتا ہے،جو پہلے روز قربانی نہ کرسکا وہ دوسرے اور تیسرے روز بھی یہ سنت ادا کرسکتا ہے۔