Saturday, April 20, 2024

منموہن سنگھ نے بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی غلط فیصلہ قراردیدیا

منموہن سنگھ نے بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی غلط فیصلہ قراردیدیا
August 13, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) کشمیریوں کے حق میں بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں میں بڑے نام بھی شامل ہونے لگے ، سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔ کشمیریوں کے حقوق پر دن دیہاڑے ڈاکا مارنے والے مودی کو اپنے ہی ہم وطنوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے کشمیریوں کی بات تک نہیں سنی،بھارت کے حق میں یہی بہتر ہے کہ مخالفین کی بات سنی جائے۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے جنرل سیکرٹری ڈِگ وجے سنگھ نےمودی حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ اگر اس نے احتیاط سے کام نہ لیا توکشمیر کی صورتحال مکمل طور پر بے قابو ہو جائے گی۔ بھارتی اداکارہ  بدیتا باغ نے بھارتیوں کو ان کی اوقات یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اُنکی کشمیری سیب خریدنے کی تو اوقات نہیں اور چلے ہیں کشمیری خواتین سے شادی کرنے۔