Friday, April 19, 2024

گلوبل ٹی 20 ، شعیب ملک نے دوبار اسٹیدیم کی کھڑی کے شیشے توڑ دیے

گلوبل ٹی 20 ، شعیب ملک نے دوبار اسٹیدیم کی کھڑی کے شیشے توڑ دیے
August 10, 2019
کینیڈا ( 92 نیوز) گلوبل ٹی 20 میں  پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے  جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے  ایک نہیں دو بار اسٹیڈیم  کی کھڑکی کے شیشے توڑے، شعیب ملک نے میچ میں  26 گیندوں پر چھیالیس رنز بنائے۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے  ورلڈ کپ میں ناکامی کا غصہ   کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوینٹی میں اتار دیا،سابق کپتان نے  اپنے چھکوں سے اسٹیڈیم کی  کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔ شعیب ملک نے  جارحانہ مزاج اپناتے ہوئے باؤلرز کی خوب درگت بنائی ،شعیب ملک نے 14ویں اوور میں نیوزی لینڈ کے اسپن باؤلر اش سوڈھی کو چھکا لگا کر باؤنڈری لائن کے باہر کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔ [caption id="attachment_236114" align="alignnone" width="500"]گلوبل ٹی 20‏ شعیب ملک ‏ شیشے توڑ دیے ‏ کینیڈا ‏ ‏92 نیوز گلوبل ٹی 20، شعیب ملک نے دوبار اسٹیدیم کی کھڑی کے شیشے توڑ دیے ‏[/caption] دو اوورز بعد 16ویں اوور میں پاکستانی آل راؤنڈر نے ہم وطن فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو چھکا  رسید کرتے ہوئے دوسری بار کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا،شعیب ملک نے میچ میں  26گیندوں پر 46رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔