Wednesday, May 8, 2024

یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
August 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا جارہا ہے  ، بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں اجاگر کرنے کیلئے شہرشہر ریلیوں کا اہتمام  کیا گیا ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر  کے سلسلے میں  مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد جاری ہے جب کہ کنٹرول لائن پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ حکومت سندھ اور بلوچستان نے بھی  کشمیری عوام سے یکجہتی کا خصوصی دن منانے کا اعلان کیا ہے ، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر شہری آبادی پر کلسٹر بموں سے حملے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال میں حکومت سندھ اور بلوچستان نے پیر 5 اگست کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا خصوصی دن منانے کا اعلان کیا ہے ۔ صوبوں کے تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی، سکولوں، کالجوں اور یونیور سٹیوں میں تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔