Friday, April 26, 2024

کراچی کا پیسہ دبئی چلا جاتا ہے ، علی زیدی

کراچی کا پیسہ دبئی چلا جاتا ہے ، علی زیدی
August 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی کا پیسہ دبئی چلاجاتا ہے ، دبئی میں کچھ پیسے کم بھیج کر  شہر پر لگا دیں تو صاف ہو جائے گا۔ کراچی میں صفائی مہم سے متعلق وفاقی وزیر علی زیدی نے صوبائی حکومت پر خوب تنقید کے نشتر برسائے ۔ ایف ڈبلیو او کی تعیناتی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے بھی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد کی صفائی کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے رکھیں ہیں ، حکومت سے باربار تعاون کی اپیل کی مگر کوئی مدد کو نہیں آیا ۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ صٖائی مہم کا باقاعدہ آغاز کل نالوں کی صفائی کر کے کیا جائیگا۔

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

ادھر  شہر قائد میں صفائی مہم  کی تقریب سجی توشہری بھی بڑی تعداد میں  پہنچ گئے،مہم کے لئے رضاکارانہ طور پر نام لکھوائے اور کہاکہ کراچی سب کا ہے سب کو ملکر صاف کرناہے۔ وفاقی حکومت کراچی کو  چمکانے کےلئے متحرک ہوئی تو شہری بھی پرجوش ہو گئے ۔ کے پی ٹی ہیڈ آفس میں رجسٹریشن کا آغاز  ہوا جس میں  نوجوانوں کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پرنام لکھوائے اور کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کا عزم کیا۔ مشینری ،جھاڑو اور صفائی کا دیگر سامان بھی حاصل کرلیاگیاہے ، شہریوں نے کہاکہ نالےصاف ہونگے اورشہرصاف ہوگا تو اس کا فائدہ سب کو ہوگا۔