Saturday, April 20, 2024

فضل الرحمان کا شہباز،بلاول کو ٹیلیفون،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

فضل الرحمان کا شہباز،بلاول کو ٹیلیفون،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے  دونوں جماعتوں کے سربراہوں سے ٹیلیفونک رابطے میں ملکی سیاسی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

مولانا فضل الرحمان کا آئندہ ہفتے شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقاتوں اور رہبر کمیٹی کا فوری اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا ۔ آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور تاریخ کا تعین رہب کمیٹی کریگی ۔