Thursday, April 25, 2024

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش،کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش،کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
August 4, 2019
ریاض ( 92 نیوز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال  پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ  کلسٹر بموں  کے استعمال اور مقبوضہ کشمیر میں اضافی فورسز کی تعیناتی تشویشناک ہے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے رابطوں کا مثبت رد عمل آنے لگا۔اسلامی تعاون تنظیم  نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کردیا، او آئی سی کے جنرل سیکرٹری  ڈاکٹر یوسف احمد  نے مقبوضہ کشمیرمیں اضافی فورسزکی تعیناتی  کو تشویشناک  قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ ڈاکٹر یوسف احمد نے کہا کہ بھارت کی جانب سےسیزفائرکی خلاف ورزی اورمعصوم شہریوں کی جانوں کاضیاع افسوسناک ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداروں کےمطابق حل  ہونا چاہیے۔او آئی سی نے  مقبوضہ کشمیرمیں قیام امن کیلئےعالمی برداری  کو اپناکرداراداکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے فون پر رابطہ کرکے انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔