Wednesday, May 8, 2024

شناختی کارڈ کی شرط ، تاجر تنظیموں کا اگست میں 4 دن شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

شناختی کارڈ کی شرط ، تاجر تنظیموں کا اگست میں 4 دن شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
July 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ٹیکسز کے نفاذ اور شناختی کارڈ کی شرط کے معاملے پر تاجر تنظیموں نے اگست میں 4 دن شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی صدر محمد کاشف نے بجٹ 2019 میں نافذ کردہ ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو عید کے بعد مزید 2 بڑی ہڑتالیں کریں گے ۔ ان ہڑتالوں کا دورانیہ بھی لمبا ہو گا۔ پہلی ہڑتال 16 اور 17 اگست کو ہوگی ۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دوسری بڑی ہرتال 26 اور 27 اگست کو ہوگی ۔ انہوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے مزید کہا اگر حکومت نے ایف بی آر کے اہلکاروں کو مارکیٹ میں بھیجنے کی کوشش کی تو ہم انہیں نہیں آنے دیں گے ۔ اس ساری صورتحال میں بے روزگاری بڑھی تو اسکی ذمہ دار حکومت ہو گی۔