Friday, March 29, 2024

قانون کی بالا دستی نہیں ، بڑے مجرم کیلئے بڑی سہولیات ہیں ، وزیراعظم

قانون کی بالا دستی نہیں ، بڑے مجرم کیلئے بڑی سہولیات ہیں ، وزیراعظم
July 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ملک میں قانون کی بالا دستی نہیں ،  بڑے مجرم کے لئے بڑی  سہولیات ہیں ،ان کیلئے جیل میں اے سی لگے ہیں، جواب مانگیں تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ  ہماری تباہی کا سبب دس سال میں 24 ہزارارب کا مقروض ہونا ہے، آج جن پر کرپشن کے کیسز ہیں وہ بےگناہی کا ثبوت نہیں دیتے ، مذہب کے نام پر سیاست چمکائی جاتی ہے ، ملک میں ریاست مدینہ کا نظام لائیں گے۔