Saturday, April 27, 2024

شاہد آفریدی کے گلوبل ٹی 20 لیگ میں شاندار اننگز

شاہد آفریدی کے گلوبل ٹی 20 لیگ میں شاندار اننگز
July 29, 2019
برامپٹن ( 92 نیوز) گلوبل ٹی 20 لیگ میں شاہد آفریدی کی برق رفتار اننگز نے  اپنی ٹیم کو ایک اور میچ جتوا دیا ۔  بوم بوم نے ایڈمونٹن رائلز کیخلاف  40گیندوں پر 81رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی، آفریدی نے اننگز میں 10چوکے اور 5چھکے لگائے، وننگ اننگز کھیلنے پر شاہد آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان  آفریدی کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں  طوفانی اننگز ، اسٹار بلے باز نے باؤلرز کی ایسی پٹائی کی کہ کسی کو کچھ سمجھ نہ آئی۔ انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بوم بوم آفریدی  کا بلا ریٹائر نہ ہوا انہوں  نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں  40گیندوں پر 81رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شاہد خان  آفریدی کی اننگز میں 10چوکے اور 5چھکے شامل تھے ۔ انہوں نے چوکوں کی ایک ہیٹ ٹرک بھی لگائی ۔ شاہد آفریدی کی تیز رفتار اننگز کی بدولت براہمپٹن وولوز  نے 27رنز سے میچ اپنے نام کیا جبکہ شاہد آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شاہد آفریدی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 207 اسکور بنائے ۔ اوپنر لینڈی سائمنز  نے 59 ،جارج منسے نے 20 ،کپتان کولن منرو نے 9 اسکور بنائے ۔روحان مصطفی کی مزاحمت بھی 7 رنز تک محدود رہی ۔ ایڈمونٹن رائلز 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری اور مقررہ اوورزمیں   180 رنز ہی بنا پائی ۔اوپنر نونیت دہلیوال 15،رچی برنگٹن 28، کپتان فاف ڈوپلیسز 21،محمد حفیظ 5،جیمز نیشام 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ شاداب خان نے 27 ،انشمن راتھ نے اور آکاش گل نے 3 رنز بنائے ۔