Friday, March 29, 2024

کمار دھرماسینا نے فائنل میں صحیح کیا، آئی سی سی

کمار دھرماسینا نے فائنل میں صحیح کیا، آئی سی سی
July 28, 2019
دبئی ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے  فائنل میچ میں  کمار دھرما سینا کے فیصلے کے حق میں آئی سی سی بھی میدان میں اتر آئی ۔ آئی سی سی نے متازعہ فیصلہ دینے والے سری لنکن امپائر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کمار دھرماسینا نے جو کیا،صحیح کیا،اس وقت یہی فیصلہ بنتا تھا۔ ورلڈ کپ کے فائنل میں  اوور تھرو رنز کے متنازعہ  فیصلے  میں  آئی سی سی  نے سری لنکن امپائر کے اوور تھرو پر چھ رنز دینے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ آئی سی سی کے مینجر جیف الارڈائس نے کہا  فائنل میں اوور تھروز پر امپائر نے بالکل ٹھیک طریقہ اپنایا کیونکہ پلیئنگ کنڈیشنز کی بنیاد پر تھرڈ امپائر یا میچ ریفری  آن فیلڈ امپائر کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں امپائر کے پاس ٹی وی کی سہولت نہیں ہوتی جس سے پتہ چل سکے کہ کھلاڑی نے کراس کیا ہے یانہیں۔ کمار دھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر انگلینڈ کو چھ رنز دیے تھے جو انگلینڈ کے ورلڈ چیمپئن بننے میں اہم ثابت ہوئے۔ سری لنکن امپائر کے اس فیصلے کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ سابق آسٹریلوی امپائر سائم ٹوفل نے بھی دھرما سینا کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا، بعد میں خود سری لنکن امپائر نے اپنےفیصلے  پر غلطی بھی  تسلیم کی تھی۔