Thursday, April 25, 2024

چترال ،سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش،دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب

چترال ،سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش،دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب
July 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چترال اور سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں  مسلسل بارش سے دریاؤں میں درمیانے درجے کے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ،  دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ چترال میں سیلابی ریلوں اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہوگئیں  جب کہ ترچ روڈ ، کوشٹ اور شیشی کوہ روڈ بھی بند  ہیں ۔ حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ انتظامیہ نے سیاحوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت بھی دے دیں ۔