Wednesday, April 24, 2024

سرکاری پلاٹ کا فراڈ ، سرفراز مرچَنٹ سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

سرکاری پلاٹ کا فراڈ ، سرفراز مرچَنٹ سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
July 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کراچی میں 25 ارب روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ کے فراڈ میں وزارت داخلہ نے سرفراز مرچَنٹ سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔ نیب کے مطابق بعض سرکاری افسران نے اختیارات کا ناجائز کرتے ہوئے ملی بھگت سے سرکاری اراضی شخصیات کے نام ٹرانسفر کر دی۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر سرفراز مرچنٹ سمیت 7 نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔ ان میں سابق ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ افتخار حیدر، سید عمر احمد، شاہد رسول، مرزا افضل بیگ، اویس مرزا جمیل اور محمد فرید شامل ہیں۔  اراضی کی فروخت میں ملوث افسران نے خلاف قانون مالی فوائد حاصل کئے ۔ سرفراز مرچینٹ کی شکایت پر الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر اسلام آباد میں ڈپلومیٹک شٹل سکینڈل میں ملوث ڈائریکٹر سی ڈی اے غلام سرورسندھو کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا ۔ ڈائریکٹر سی ڈی اے غلام سرورسندھو نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈپلومیٹک شٹل سروس کا کروڑوں روپے مالیت کا ٹھیکہ من پسند پارٹی کو دیا اور بھاری رشوت وصول کی۔ نیب نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔