Thursday, April 18, 2024

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ، چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک واپس لینے سے انکار کر دیا

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ، چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک واپس لینے سے انکار کر دیا
July 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک واپس لینے سے انکار کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کےلئےاپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس راجہ ظفر الحق کی زیرصدارت ہوا ۔ لیگی رہنما راجہ ظفر الحق نے بتایا کہ چیرمین سینیٹ سے ملاقات میں سات ارکان موجود تھے۔ ہمارے نمبر پورے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس میں شو آف پاور کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔ اجلاس میں 54 سینیٹرز نے شرکت کی جبکہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلئے 53 سینیٹرز کے ووٹ درکار ہیں۔ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خط پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے رولز کی خلاف ورزی قرار دیا۔  اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک پر فوری اجلاس بلانے کے معاملے پر بھی غور کیا۔ اپوزیشن رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیرمین سینیٹ ازخود مستعفی ہو جائیں۔ لیگی رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا، حاصل بزنجو جیت چکے ہیں۔