Thursday, March 28, 2024

جج ارشد ملک مبینہ وڈیو سکینڈل ، ایف آئی اے کا ناصر بٹ کی رہائشگاہ پر چھاپا

جج ارشد ملک مبینہ وڈیو سکینڈل ، ایف آئی اے کا ناصر بٹ کی رہائشگاہ پر چھاپا
July 18, 2019
لاہور (92 نیوز) جج ارشد ملک مبینہ وڈیو سکینڈل کے معاملے پر وڈیو کے مرکزی کردار لیگی رہنما ناصربٹ کی ڈیرہ ڈھوک رتہ میں رہائشگاہ حاجی ہاؤس پر ایف آئی اے نے چھاپا  مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ میاں طارق کے ملتان میں واقع دفتر پر بھی رات گئے تحقیقاتی اداروں نے چھاپا مارا اور تمام تر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔ تحقیقاتی اداروں نے دفتر میں موجود کمپیوٹر لیپ ٹاپ اور لین دین کے متعلق  ریکارڈ بھی قبصے میں لے لیا۔ دوسری جانب نائنٹی ٹو نیوز کو میاں طارق کی ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں میاں طارق کو طاقت کے نشے میں شہری کو ڈراتے دھمکاتے دیکھا جا سکتا ہے ہے ۔ اپنی رقم کا مطالبہ کرنے والے شہری کو میاں طارق گالیاں نکالتے رہے اور کہتے رہے کہ جو کرنا ہے کر لو نہیں دیتا رقم ۔ گرفتار ملزم میاں طارق سے تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔