Friday, April 19, 2024

عازمین حج کیلئے 10لاکھ سم کارڈز ،مفت انٹرنیٹ کا تحفہ

عازمین حج کیلئے 10لاکھ سم کارڈز ،مفت انٹرنیٹ کا تحفہ
July 18, 2019
مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک )سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں اس مرتبہ جدہ کے شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے عازمین حج میں دس لاکھ سم کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں اور انھیں انٹرنیٹ کی مفت سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ سعودی حکام کے مطابق حج سیزن کے دوران فیلڈ ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کریں گی۔پاکستان اور دوسرے ممالک سے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائیرپورٹ پر پہنچنے والے عازمینِ حج کو سعودی حکومت کے اس پروگرام کے تحت سمیں مہیا نہیں کی جارہیں ۔ البتہ وہ سعودی موبائل فون کمپنیوں کے ہوٹلوں کے باہر جگہ جگہ بنے بوتھ سے یہ سمیں مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے بتایا کہ رواں سال 80 لاکھ مسلمانوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ اور حج سیزن میں  20 لاکھ سے زائد فرزندان توحید فریضہ حج ادا کریں گے ۔