Friday, March 29, 2024

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ، آٹھ انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ، آٹھ انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری
July 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں آٹھ انکوائریز اور دو انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے افسران، سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیخلاف کیسز کھول دیئے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔