Friday, March 29, 2024

صادق آباد ٹرین حادثہ پر فضا سوگوار ، لاشیں آبائی علاقے پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار

صادق آباد ٹرین حادثہ پر فضا سوگوار ، لاشیں آبائی علاقے پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار
July 12, 2019
صادق آباد (92 نیوز) صادق آباد ٹرین حادثے پر فضا سوگوار ہے۔ لاشیں آبائی علاقے پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ شاہ کوٹ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔   تھوڑی سی غفلت  کئی گھر اجاڑ گئی۔ صادق آباد میں ٹرین حادثے کے بعد جاری امدادی کارروائیوں کے دوران ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہو گئی جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ المناک حادثے کا شکار ہونے والی اکبر ایکسپریس سات گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی۔ مسافروں کو لینے کیلئے رشتہ داروں اور دوست احباب کی  بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی تاہم محکمہ ریلوے کا کوئی نمائندہ نظرنہ آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی نماز جنازہ شاہ کوٹ کے قائداعظم سپورٹس کمپلیکس میں ادا کردی گئی۔ ٹرین حادثے میں جاں بحق تین خواتین کی چنیوٹ میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔