Thursday, April 25, 2024

دوسرا سیمی فائنل ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا سیمی فائنل ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
July 11, 2019
برمنگھم ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کا آج دوسرا سیمی فائنل ہے جو  آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جا رہا ہے ، جیتنے والی ٹیم  فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ  ہارنے والی ٹیم  تیسری پوزیشن پر آکر ایونٹ سے باہر نکل جائیگی ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 15  پوائنٹس کیساتھ پہلی جبکہ آسٹریلیا 14 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم 12 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔ اگر آسٹریلیا آج کا میچ جیت گئی تو وہ فائنل میں کوالیفائی کرنے کیساتھ 16 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آجائے گی ۔اگر انگلینڈ میچ جیت گئی تو وہ  14 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر دوسری پوزیشن پر آجائے گی جب کہ آسٹریلیا  تیسری پر کھسک جائے گی ۔