Friday, April 19, 2024

صادق آباد ، اکبر ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ،21 افراد جاں بحق

صادق آباد ، اکبر ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ،21 افراد جاں بحق
July 11, 2019
صادق آباد ( 92 نیوز) صادق آباد کے قریب المناک ٹرین حادثے میں 21  افراد جاں بحق جب کہ 104 سے زخمی ہو گئے ۔ صادق آباد میں ولہار اسٹیشن کے قریب اکبر ایکسپریس  کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ  104 سے زائد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ،فوجی جوان بھی امدادی کارروائیوں میں  مصروف ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=X9q3MqxPIMk بدقسمت ٹرین لاہور سے کوئٹہ جا رہی تھی ، ٹکر کے بعد اکبر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں ،انجن اور پانچ بوگیوں کو بھاری نقصان پہنچا، کئی مسافر پھنس گئے ، ہیوی مشینری کے ذریعے بوگیوں کو الگ کیا گیا، حکام کے مطابق  حادثہ سگنل تبدیل نہ کرنے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق  گاڑی  اچانک سے دوسرے ٹریک  پر مڑی اور  دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی  ریسکیو ٹیمیں جائے  حادثے پر  پہنچ گئیں، پاک فوج کے جوانوں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا  جبکہ صادق  آباد کے اسپتالوں میں  ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق  گاڑی  اچانک سے دوسرے ٹریک  پر مڑی اور  دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے حادثے کی تحقیقات اور  جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ حادثے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر ریلوے شیخ رشید  و دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے  دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے کو فوری امدادی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی ۔