Thursday, March 28, 2024

کراچی ، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 13 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے

کراچی ، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 13 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے
July 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز)کراچی کےمختلف  علاقوں میں  پولیس اور رینجرزنے  مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 13مشتبہ افرادکوحراست میں لے کراسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ کراچی میں رات گئے پولیس اور رینجرز کامشترکہ ایکشن ،سہراب گوٹھ،گنامنڈی  ، مچھرکالونی اور سپرہائی وے کے اطراف سرچ آپریشن کیاگیا۔علاقے کی ناکہ بندی کے بعدگھرگھرتلاشی کے دوران 13 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ۔ مشتبہ افراد سے  اسلحہ ،چور ی شدہ کارٹیپ،لیپ ٹاپ بیگ اور دو درجن سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئےہیں۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے  مزیدتحقیقات کاآغازکردیاہے۔