کٹھ پتلی حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ، بلاول بھٹو
ڈیرہ اسماعیل خان ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ، اور کٹھ پتلی حکومت قرار دے دیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غریب مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں ، عمان کان عوام اور معشیت کے قاتل ہیں ۔
قبائلی علاقوں میں الیکشن سے متعلق بلاول بھٹو نےکہا کہ اگر مہنگائی قبول ہے تو انہیں ووٹ دیں ، اگر معاشی استحکام چاہتے ہیں تو تیر کو ووٹ دیں ، آج ہر طبقہ چلا رہا ہے مگر اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، کرکٹ میں ایمپائر کی انگلی اور انتخابات میں عوام کی چلتی ہے، موجودہ بجٹ ایک قاتل بجٹ ہے ۔