Friday, March 29, 2024

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند
July 6, 2019
  لاہور (92 نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ ان کا ون ڈے کیرئیر کا آخری میچ ثابت ہوا شعیب ملک کا یہ آخری ورلڈ کپ تھا، وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کر چکے تھے۔ شعیب ملک نے کہا 20 سال کے طویل کیریئر میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔ شعیب ملک بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گئے  آخری گروپ میچ کا حصہ نہیں تھے تاہم میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ آئی سی سی نے بھی شعیب ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔