Thursday, April 25, 2024

تربیلا ڈیم میں کشتی الٹنے کا واقعہ، 20 لاپتہ افراد کی دوسرے روز بھی تلاش جاری

تربیلا ڈیم میں کشتی الٹنے کا واقعہ، 20 لاپتہ افراد کی دوسرے روز بھی تلاش جاری
July 5, 2019
ہری پور (92 نیوز) تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا، چار بچوں اور دو خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تربیلا جھیل میں کشتی حادثہ متعدد زندگیاں نگل گیا، خوشی خوشی گھروں سے آنے والے افراد کیلئے کشتی کا سفر آخری ثابت ہوا، کشتی میں سوار پچاس کے قریب مرد و خواتین اور بچے سوار تھے، حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی، بارہ افراد نے تیر کر جان بچائی۔ پاک فوج کی ٹیموں نے بھی  ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ہری پور، پشاور، نوشہرہ اور ایبٹ آباد کی غوطہ خور ٹیمیں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش  کرتی رہیں۔ صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کیلئے 5 لاکھ اورزخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ادھرکشتی حادثے سے کچھ لمحے پہلے مسافر کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی، کشتی میں سوار ٹیچر درایمان سفر کے دوران سوشل میڈیا پر لائیو تھے۔