Wednesday, May 8, 2024

سیاحت کے فروغ کیلئے ڈاکومنٹری ، لوگو اور سلوگن کا افتتاح کر دیا گیا

سیاحت کے فروغ کیلئے ڈاکومنٹری ، لوگو اور سلوگن کا افتتاح کر دیا گیا
July 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کیلئے موبائل اینڈ ویب ایپلی کیشن ، ڈاکومنٹری ، لوگو اور سلوگن کا افتتاح کر دیا گیا ۔ ارض پاکستان کا کونہ کونہ خوبصورتی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور بات ہو اگر شمالی علاقہ جات کی تو جنت نظیر یہ وادیاں دنیا میں اور کہیں نہ ملیں ۔ چپہ چپہ اتنا خوبصورت کہ دیکھنے والوں کو اور کچھ نہ یاد رہے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے نیا ٹورازم سلوگن "فارگیٹ ایوری تھنگ ایلس" متعارف کرایا ہے۔ سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کیلئے نئی ایپ لانچ کی ہے۔ کہاں جانا ہے، ہوٹل کہاں کہاں ہیں ، کون سی سڑک  کس وادی کو جاتی ہے ہرانفارمیشن صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔ پٹرول پمپس، ٹائر شاپس، اسپتالوں کی معلومات اور ٹور پیکجز ایپلی کیشن سب بتائے گی اور تو اور سیاح ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکیں گے اور اپنے تجربات شیئر کر سکیں گے۔ خوبصورت اور دلکش ٹورازم لوگو صوبے کی سیاحت کی خصوصیات کی عکاسی کرتا ہے ۔ ایپلی کیشن میں تمام انفارمیشن معلومات درج ہیں ، تو پھر دیر کس بات کی ۔ تیاری پکڑیں اور آئیں پاک سر زمین کی خوبصورت وادیوں کی سیر کو۔