Saturday, July 27, 2024

رواں صدی کا پہلا سپر مون آج شام کو نظر آئے گا

رواں صدی کا پہلا سپر مون آج شام کو نظر آئے گا
November 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چودھویں کا چاند چڑھتے تو ہر ایک نے دیکھا ہو گا لیکن 14 نومبر سوموار کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر آسمان پر نمودار ہونے والا چاند اپنے سائز سے 14 فی صد بڑا اور 30 فی صد زیادہ روشن ہو گا جسے سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔ 75 سال عمر پانے والے افراد کو اپنی زندگی میں ایسا چاند دیکھنے کا دوسری بار موقع ملے گا کیونکہ سپر مون اس سے پہلے جنوری 1948ءمیں نظر آیا تھا۔ سائنسی تحقیق سے ثابت ہو اہے کہ رات کو افق پر نمودار ہونے والا سپر مون اپنے مدار میں زمین کے بالکل نزدیک ترین ہوتا ہے۔ اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ کم ہو کر 2لاکھ26 ہزار کلومیٹر رہ جاتا ہے۔ اگر کسی نے سپرمون کا نظارہ کرنا ہو تو 14 نومبر کی رات کسی چمنی، بلند بالا عمارتوں، پہاڑوں کی چوٹیوں یا اندھیرے میں کھلے میدانوں میں ان لمحات کو یادگار بنایا جا سکتا ہے ورنہ پھر اس شاہکار کو دیکھنے کے لیے 28 سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔