Thursday, April 25, 2024

پاکستانی ٹیم آخری گروپ میچ آج بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی ‏

پاکستانی ٹیم آخری گروپ میچ آج بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی ‏
July 5, 2019
لندن ( 92 نیوز) سرفراز الیون نے آخری گروپ میچ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا، بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے لندن میں پریکٹس کی ،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج  کھیلا جائے گا۔ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے ویسٹ انڈیزکےخلاف میچ میں شکست ایک ڈراؤنا خواب تھا،افغانستان اور پاکستان کےمیچ میں دونوں ٹیموں نے حیران کن کھیل پیش کیا،ٹاپ آرڈربیٹنگ کو مضبوط کرنے کیلئے  محنت کی ہے۔ کپتان سرفراز احمد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پرامید ہیں ، سرفراز احمد کا کہنا ہے بنگلہ دیش کیخلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے،سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم آئے خوشی سے کھیلیں گے۔ پاکستان اپنے آخری گروپ میچ میں آج لارڈز میں بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اترے گا۔