Wednesday, April 24, 2024

رانا ثناء 5مرتبہ ایم پی اے ،ایک بار ایم این اے بنے

رانا ثناء 5مرتبہ ایم پی اے ،ایک بار ایم این اے بنے
July 2, 2019
فیصل آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اﷲ یکم جنوری 1950 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔  پہلی بار 1990 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی پی 59 سے ایم پی اے منتخب ہوئے ۔ رانا ثناء اللہ 1993 میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ، 1997، 2002 اور 2008 میں دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوکر وزیر قانون بنے ۔سال 2013 میں دوبارہ کامیاب ہوئے ۔ سال 2018 میں عام انتخابات میں پہلی بار این اے 106 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور رواں سال مسلم لیگ پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت وہ صوبائی وزیر قانون تھے  ، ایف آئی آر اور کمیشن میں بھی انہیں بڑی حد تک ذمہ دار قرار دیا گیا، فیصل آباد میں 21 افراد کے قتل کے مرکزی مجرم نوید کمانڈو نے کہا رانا ثناء اﷲ کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کی۔ سابق انسپکٹر فرخ وحید ان کے دست راست ہیں، سابق ایم این اے چوہدری شیر علی، عابد شیر علی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل انہیں قاتل کے نام سے پکارتے ہیں۔ قاتل نوید کمانڈو نے لیگی رہنما سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد چوہدری علی اصغر بھولا گجر کے قتل کا الزام بھی ان پر لگایا۔ پی ٹی آئی کے ایک کارکن حق نواز کے قتل میں بھی کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے ملوث ہونے کا معاملہ آیا تو اس کی ذمہ داری بھی رانا ثناء اﷲ پر ڈالی گئی۔